بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

صحافیوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،فدا حٹک

صحافت کا مقصد علاقے اور عوام مسائل کی نشان دہی کرنا ہے
مہمند ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)صحافی صحیح معنوں میں اپنے علاقے اور لوگوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں قبائلی اضلاع کے صحافیوں نے انتہائی سخت حالات میں اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھایا ہے خیبر سے کراچی تک تمام صحافیوں کی بنیادی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند پریس کلب کی حلف برداری تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے .فدا حٹک. نعیم اور جمیل مومند مہمان خصوصی تھے جبکہ اس کے علاوہ لوئر مہمند پریس کلب کے صدر حاجی محبوب شیر جنرل سیکرٹری گل حسین مہمند سینئر نائب صدر فوذی خان مہمند عرفان اللہ جان لقمان خان سمع اللہ  مہمند اور دیگر کثیر تعداد میں صحافیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی نے لوئر مہمند پریس کلب کے منتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  فداحٹک نے کہا کہ صحافت کا مقصد اپنے علاقے کے عوام اور بنیادی مسائل کی نشان دہی کرنا اور عوام کی محرمیوں کی آواز بننا ہے۔
فدا حٹک

© Copyright 2019. All right Reserved