بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اے این پی کی فعالیت کیلئےاولین ترجیح ہے،غیور علی خٹک

نوجوان پارٹی کی ترقی کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں، کارکنوں سے خطاب
نوشہرہ (بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے نومنتخب سینئر نائب صدر غیور علی خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں نوجوان قیادت کو عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ ہمارا اولین فریضہ باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے کو ضلع کے گھر گھر تک پہنچانا ہے۔ کارکنوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاک اسماعیل خیل کے امن باغ میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کو ازسر نو فعال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ناراض کارکنوں کے گلے شکوے دور کرنے کے لئے کمیٹی بنائی جائیگی۔ کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت بھر پور ولولے اور جوش کے ساتھ پارٹی کو آگے لے جانے کے لئے تن من اور دھن کی بازی لگائیں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved