ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

عوام کا تحفظ ترجیح،جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینگے ،ڈی پی او نوشہرہ

سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئےاقدامات اٹھائے جائیں، ڈی آر سی کیو جہ سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے
قبضہ مافیارعایت کے مستحق نہیں، آئس نشہ کے خاتمے کیلئےاقدامات کئے جارہے ہیں،کیپٹن( ر )منصور امان
نوشہرہ، پبی (بیورورپورٹ، نمائندہ او صاف )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن( ر )منصور امان نے کہا ہے کہ نوشہرہ بھر میں کلاشنکوف کلچر کے خاتمے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کلاشنکوفوں کے سائے میں ہونے والے جرگوں میں نقصانات کی ذمہ داری متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز پر ہوگی۔قبضہ مافیا اور منشیات فروش کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کریں گے ۔سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے تمام تھانے سخت اقدامات اٹھائیں۔ ڈی آرسی کے ذریعے عوامی مسائل کی بنیادی سطح پر تصفیے ہونا پشتون کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈی آر سی کے فعالیت سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس تھانہ پبی کے ڈی آر سی دفتر میں صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پبی سید کمال حسین شاہ ، ایس ایچ او تھانہ پبی ارشاد خان اور ایس ایچ او تھانہ جلوزئی حنیف خان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور آمان نے کہا کہ آئس نشہ کی وجہ سے ہماری آنے والی نسل تباہ ہو رہی ہے۔ معاشرے سے آئس کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ڈی پی او نو شہرہ

© Copyright 2019. All right Reserved