بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

الیفے کلے سخاکوٹ کی پائپ لائنیں تبدیل کی جائیں،ممبران ویلج کو نسل

پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، عوام آلو دہ پانی پینے پر مجبور ہیں،نائب نا ظم خالد خان
سخاکوٹ( نمائندہ اوصاف) ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کے ممبران نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے 35سال قبل الیفے کلے میں بچھائی گئی پائپ لائنوں کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔پائپ جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔اس سلسلے میں ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کا ایک اجلاس زیر صدرات نائب ناظم خالد خان منعقد ہوا جس میں ناظم انجینئرساجد خان اور سیکرٹری اجمل خان سمیت ممبران ممتاز خان، فردوس خان، حفیظ الرحمان، ڈاکٹر شوکت، یوسف خان، حضرت حسین سمیت خواتین ممبران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کونسل ممبران نے متفقہ طور پر قرارداد پیش کی کہ الیفے کلے سخاکوٹ میں میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے بچھائی گئی پائپ لائین بوسیدہ ہوچکی ہے اور جگہ جگہ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔
ممبران


© Copyright 2019. All right Reserved