ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

سرکاری اداروں کوعوام کے تابع بنا دیا،چیئر مین ڈیڈک سوات

پی کے 5 میں جاری تعمیراتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،فضل حکیم
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو عوام کے تابع بنا دیا ہے سرکاری محکموں کے افسران واہلکار جان لیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دراصل عوام کی حکومت ہے اور جو عوام کی عزت کرے وہ درحقیقت میری عزت ہے وہ اپنے دفتر میں ضلع سوات کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق محکمہ آبپاشی اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حکام کے ساتھ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے ایکسئن انجینئر وسیم ملک ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایکسئن عمرا ن حلال اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ایکسئن ایریگشن اور ٹی ایم اے کے افسران نے چیئرمین ڈیڈیک کو ضلع سوات اور حلقہ پی کے پانچ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ا فضل حکیم خان نے حکام کو ہدایت کی کہ حلقہ پی کے پانچ میں جاری تعمیراتی کام کو عوام کی خواہشات کے مطابق معیاری اور جلد سے جلد تکمیل تک پہنچائیں ۔
فضل حکیم

© Copyright 2019. All right Reserved