بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

مینگورہ،سرخنہ سکول کے بچے کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور

سکول میں چھ سو سے زائد بچے زیر تعلیم،پانی تک مو جود نہیں،احمد رشید
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)علاقہ برہ بانڈی کے گائوں سرخنہ میں موجود واحد سکول مسائلستان بن گیا، معصوم بچے اور بچیاں شدید سردی اور بارش کے باوجود کھلے برآمدے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، گائوں کے کسان کونسلر احمد رشید اور یوتھ کونسلر مراد علی نے میڈیاکو بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول گائوں سرخنہ برہ بانڈی کا واحد سکول ہے جہاں پر علاقہ کے چھ سے زائد بچے اور بچیاں پڑھائی کیلئے آتے ہیں لیکن کمروں کی کمی کی وجہ سے بچے اور بچیاں شدید سردی اور بارش میں برآمدے میں بیٹھنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ سکول میں پانی سمیت دیگر تعلیمی اور ضروری سہولیات کا بھی فقدان ہے، تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دور دراز علاقہ سے پینے کیلئے پانی سکول لانے پر مجبور ہیں، پانی کی کمی کی وجہ سے سکول کے بچوں اور بچیوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہور ہاہے، عوامی نمائندوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ سکول کو سہولیات کی فراہمی اوربچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
بچے

© Copyright 2019. All right Reserved