پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

جنگلات سے قدرتی آفات پر قابو پایا جاسکتا ہے،ظاہر شاہ

2008سے 2013تک ماحولیاتی آلودگی سے41بلین ڈالر کا نقصا ن ہواہے
مردان (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اورجنگلات قدرتی آفات روکنے میں مددگار ہوتے ہیں ، ہر شہری دوپودے لگائیں تو جنگلات لگانے کا ہدف پوراہوسکتاہے وہ ایم ڈی اے کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ڈپٹی کمشنر مردان عابدخان وزیر ،اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ ، ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر صاحبزادہ محمد طارق خان ،ہاؤسنگ آفیسر حامد خان ،ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان کے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے سرابراہ پروفیسر ڈاکٹر قاسم خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں میڈیا کے نمائندوں اور سکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ 2008سے 2013تک ماحولیاتی آلودگی کے باعث ملک کو 41بلین ڈالر کا نقصا ن ہواہے۔ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر نے کہاکہ مردان کی خوبصورتی کے لئے جامع پلان پر عمل درآمد ہورہاہے ۔
ظاہر شاہ

© Copyright 2019. All right Reserved