بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

راشد شہید فائونڈیشن عوامی خدمت کیلئے کو شاں ہے، تبسم شمس


پبی ( نما ئندہ اوصاف )راشد شہید لٹریسی سنٹر پبی میں تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا جس میں راشد شہید فاونڈیشن کے بور ڈ ڈائریکٹر تبسم شمس کتوزئی اور ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے خصوصی شرکت کی۔ تبسم شمس نے کورسز مکمل کرنے والے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راشد شہید فائونڈیشن پچھلے آٹھ سالوں سے فلاحی شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کا مقصد ایک خوشحال ، پرامن، صحت مند اور ترقی یافتہ شعبے کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اسی دستکاری سنٹر میں لٹریسی سنٹر کا بھی آغاز ہوجائیگاجو ان لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم فراہم کرے گی جن کو سکول جانے میں معاشی یا معاشرتی دشواریوں کا سامنا ہے۔
تبسم شمس

© Copyright 2019. All right Reserved