بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

چارسدہ، باچا خان یو نیورسٹی میں سپورٹس گالا آخری مراحل میں داخل


چارسدہ ( تحصیل رپورٹر) باچا خان یو نیورسٹی میں سپورٹس گالا آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ، فٹ بال ، ڈسکس تھرو ، شارٹ پٹ اور لانگ جمپ کے فائنل میچز سے یو نیورسٹی کے طلبا ء و طالبات خوب لطف اندوز ہوتے رہے ۔فٹ بال کا فانئل میچ شعبہ انگلش اور باٹنی کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقا بلہ ہوا مگر میچ صفر صفر سے برابر رہا، ریفری نے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پلنٹی کیکس دیئے جس میں انگلش ڈیپارٹمنٹ نے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کو صفر چار سے ہرا دیا۔
سپورٹ گالا

© Copyright 2019. All right Reserved