بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

سخاکو ٹ، گل زمین ق لیگ میں شامل ہو گئے


سخاکوٹ(نمائندہ اوصاف) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخواکے صو بائی چیئرمین اور ممتاز مزدور رہنما گل زمین مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔ شمولیت کا اعلان انہوں نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا جس کا اہتمام پشاور ریجن کے پارٹی چیئرمین سابق ایم پی اے جاوید نسیم نے اسلام آباد میں کیا۔ ایریگیشن ایمپلائیزیونین ضلع ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر گل زمین کو ملاکنڈ ریجن میں پارٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی۔
گل زمین

© Copyright 2019. All right Reserved