ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

چکدرہ،اراضی تنازعہ، ٹیسو بالاکے رہائشی سراپااحتجاج

انصاف نہ ملاتو سڑک بلاک کرکے احتجاج کرینگے،مقررین
چکدرہ(نمائندہ اوصاف)اراضی تنازعہ،آدینزئی کے موضع ٹیسو بالاکے رہائشی سراپااحتجاج،حکومت سے انصاف کامطالبہ ،انصاف نہ ملاتو سڑکیں بلاک کرنے سمیت راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے،آدینزئی قومی جرگہ کاجانبدارانہ فیصلہ نہیں مانتے،اوسکئی کے رہائشی گل زادہ کو ٹیسوبالاکے مکینوں پرظلم وزیادتی سے روکاجائے ،معاملہ گھمبیر صورت اختیارکرچکاہے اور قوم ہیجانی کیفیت میں مبتلاہے،ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو نتائج کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی مظاہرین کامئوقف،تفصیلات کے مطابق کتبے اٹھائے ٹیسوبالاکے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے اور شدید نعرہ بازی کرتے ہوئےالزام لگایاہے کہ اوسکئی کارہائشی گل زادہ آدینزئی قومی جرگہ اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے ان کی اراضی پر غیرقانونی طورپر قابض ہوناچاہتاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرلوئر دیر سے مطالبہ کیاکہ آدینزئی انتظامیہ کو کسی بھی قسم کے ماورائے قانون اقدام اٹھانے سے روکیں ۔
احتجاج

© Copyright 2019. All right Reserved