ہفتہ‬‮   17   اگست‬‮   2019

اسسسٹنٹ کمشنر مر دان کے امتحانی مراکز کا دورہ، ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

ہالوں میں امیدواروں کو قریب بٹھانے اور لائٹ کا بہترین سسٹم نہ ہونے پر وارننگ
نقل کا خاتمہ اولین ترجیح ، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی،اسد اللہ خان
مردان (بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر مردان کا ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر میڈیا ٹیم کے ہمراہ امتحانی ہالوں کے دورے ،بچوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر برہمی کا اظہار،ہالوں میں امیدواروں کو قریب بٹھانے اور لائٹنگ سسٹم نہ ہونے پر وارننگ،نقل کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ خان نے نہم و دہم کے امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز میں ہالوں میں لائٹ نہ ہونااور طلبہ کو قریب قریب بٹھانے پر تشویش و برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی عملے کو فوری درست کرنے کی وارننگ جاری کردی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مردان اسداللہ خان نے کہا کہ نقل سے پاک تعلیمی نظام ہی ترقی و خوشحالی کا باعث بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نقل کا خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کریں گے ۔
دورہ

© Copyright 2019. All right Reserved