پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سے جرائم میں نمایاں کمی آئی (ڈی پی او سوات)

جرائم کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی مل رہی ہے،چار شدت پسندوں اور اشتہاریوں سمیت پانچ سو سے زائد ملزمان گرفتار کئے
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن تیزی سے جاری ہے ،اور گشت کے نظام کو بھی موثر بنادیا ہے ،اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تیزی سے جاری ہے اور ٹارگٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی مل رہی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار شدت پسندوں اور اشتہاریوں سمیت پانچ سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں بڑے بڑے منشیات فروش اور بدنام زمانہ ملزمان جاری ہے جس کے وجہ سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور جرائم نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں کافی کامیابیاں ملی ہے اور جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف ایک منظم ٹیم تیار کیا ہے اور خفیہ اہلکار بھی انکے پیچھے لگا دئے ہیں جس کی نشاہدہی پر ٹارگیٹیڈ اپریشن ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس کےکندھوں پر ذمہ داریاں مز ید بڑھ گئی ہیں جس کیلئے تمام خارجی و داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور گشت کے نظام کو بھجی موثر کردیا ہے اور شفٹوں میں پولیس چوبیس گھنٹے گشت کرتی ہے اور رات کو بھی موثر گشت کیا جارہا ہے ۔
ڈی پی او سوات

© Copyright 2019. All right Reserved