بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

مردان ،ڈی پی او کا دورہ ڈی آر سی گڑھی کپورہ

کوشش کریں کہ آپ حق کا ساتھ دیں، ڈی آر سی چیئرمین و ممبران سے ملاقات و گفتگو

مردان(نامہ نگار)ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا دورہ ڈی آر سی گڑھی کپورہ ، ڈی آر سی چیئرمین و ممبران سے ملاقات کی۔ چیئر مین ڈی آر سی گڑھی کپورہ نے ضلعی پولیس سربراہ کو کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ گڑھی کپورہ کا بھی معائنہ کیا ، تھانہ ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے ڈی آر سی گڑھی کپورہ کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے ڈی آر سی کے چیئر مین عبد السلام خان و دیگر ممبران سے ملاقات کی، ڈی آر سی چیئر مین عبدالسلام خان نے ڈی آر سی کی کارکردگی کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ کو رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دلوں کو جوڑنے والا کام کر رہے ہیں، کوشش کیجئے کہ آپ لوگ حق کا ساتھ دیں غیر جانبدارانہ ، منصفانہ فیصلے کو اپنا شعار بنائیں رکھیں اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں ، دو فریقین کے مابین درست ، حق اور سچائی پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو دونوں جہانوں میں اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی کپورہ قاضی عصمت خان و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سجاد خان

© Copyright 2019. All right Reserved