پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

کمشنر مردان مطاہر زیب کا صوابی کا دورہ، پولیو کنٹرول روم کا افتتاح کیا


صوابی( بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن مطاہر زیب نے صوابی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ڈی سی صوابی سلمان لودھی ،اے سی چھوٹا لاہور تابندہ طارق اور دیگر حضرات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں ضلع صوابی میں جاری تر قیاتی سکیموں اور امن و امان کے بارے میں ڈی سی صوابی سلمان لودھی نے تفصیلی طور پر کمشنر مردان کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کااظہار کیا ۔

کمشنر مردان

© Copyright 2019. All right Reserved