بدھ‬‮   21   اگست‬‮   2019

اے این پی تحصیل رزڑ کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس

مایوس کارکنوں کو راضی کر کے پارٹی کو فعال،بلاامتیاز خدمت کی جائیگی ،صدر اشفاق ایڈووکیٹ
صوابی( بیورورپورٹ)اے این پی تحصیل رزڑ ضلع صوابی کی نو منتخب کابینہ کا اجلاس صدر محمد اشفاق خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری توصیف اعجاز خان کے علاوہ طیب زمان ، مراد خان ، افسر زیب ، ملک یوسف ، آیاز خان، علی گوہر خان، عرب علی وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نو منتخب صدر نے اپنے اور اپنے کابینہ کے بلا مقابلہ انتخاب پر پارٹی کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ کسی قسم کی امتیاز سے بغیر پارٹی کارکنان اور علاقہ کی خدمت کی جائے گی اور تمام قسم کے اختلافات کا خاتمہ کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسلوں کا دورہ کر کے مایوس کارکنوں کو راضی کر کے دوبارہ پارٹی میں فعال کیا جائیگا ۔
رزڑ

© Copyright 2019. All right Reserved