پیر‬‮   18   مارچ‬‮   2019

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو وزیراعلی اور اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا


گورنر پنجاب کو سمری پر دستخط نہ کرنیکی ہدایت، وزیراعلٰی کو لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پرنظر ثانی کی جائے،اسطرح کے فیصلوں کا دفاع نہیں کیا جاسکتا،عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب محمد سرور کو وزیراعلی اور اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری روکنے اور گورنر پنجاب کو سمری پر دستخط نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مراعات سے متعلق بل دوبارہ ایوان میں لانے کا کہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، وزیر اعلی کو پوری زندگی کے لئے گھر دینے کا فیصلہ مناسب نہیں۔ وزیراعظم نے لائف ٹائم مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلی، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں ، اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہو تو اس طرح کے فیصلوں کاجواز بھی بنتا ہے۔
روک دیا

© Copyright 2019. All right Reserved