ہفتہ‬‮   25   مئی‬‮   2019


پنجگور میں بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی
دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکا الیکڑیشن کی دکان کے باہر ہوا، پولیس
پنجگور (آ ئی این پی) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے،جمعرات کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکا الیکڑیشن کی دکان کے باہر ہوا، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved