بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں ،سردار مسعود خان

مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر حکومت بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے
تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں ،سردار مسعود خان
مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر حکومت بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے
گجرات(پ ر )
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر کی حکومت شہریوں خاص طور پر دور دراز علاقوں کے باسیوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ گجرات میں کٹے ہونٹوں اور تالوں کے علاج کے لیے قائم عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور حکومت ان دو شعبوں میں طے شدہ ہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کلفٹ ہسپتال کا دورہ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر کی دعوت پر کیا ۔ کٹے ہونٹوں اور تالو کے مریضوں کے لیے1995 میں قائم ہونے والا ملک کا یہ پہلا ہسپتال ہے جو غریب اور مستحق مریضوں کو آپریشن کی مفت سہولتیں مہیا کرنے کے علاوہ درست بولنے کے لیے جدید آلات کی فراہمی سمیت مریضوں کے دانتوں اور نفسیاتی مسائل کے حل میں خدمات مہیا کررہا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور اس میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا مشاہدہ کیا ۔ ہسپتال کے دورے کے دوران صدر آزاد کشمیر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات اور اُن کی عیادت بھی کی ۔ اپنے خطاب میں صدر آزاد کشمیر نے ڈاکٹر اعجاز اور اُن کی ٹیم کو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے ہسپتال کی شاندار کامیابی اور اس ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولیات مہیا کرنے پر مبارکباد دی
سردار مسعود

© Copyright 2019. All right Reserved