پیر‬‮   18   مارچ‬‮   2019

حلقہ پونچھ 3 کھائیگلہ سے متعدد افراد خاندانوں سمیت جے کے پی پی کے رہنماوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ، بیر سٹر سلطا ن

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ہم تبدیلی اور تر قی کاایجنڈا لیکر میدان میں آئے ہیں
آپ لوگ جو عوامی خدمت کا جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، ہم تبدیلی اور تر قی کاایجنڈا لیکر میدان میں آئے ہیں
آپ لوگ جو عوامی خدمت کا جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی، خطاب
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)حلقہ پونچھ 3 کھائیگلہ سے متعدد افراد خاندانوں سمیت جے کے پی پی، نیپ، پی پی پی اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ اس موقعے پر شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار یوسف خان، سردار طاہر سرور، ظہیر احمد، سردار احسان بشیر، سردار جاوید احمد، عدیل احمد، جاوید ساغر، محمد توصیف، عدنان لطیف اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور بالخصوص پونچھ میں ناقابل تسخیر ہو چکی ہے۔ جس طرح عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں صاف ظاہر ہے کہ اگلی حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بنائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جو عوامی خدمت کا جذبہ لے کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی اور پارٹی میں آپ کو جائز مقام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی بیرسٹر نے ہدایت دی کہ آپ لوگ ہمارے قائد عمران خان کے ویثرن کو آگے بڑھانے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں اور عنقریب حلقہ 3 کی محرومیاں ختم ہو جائیں گیں۔ نئے شامل ہونے والوں نے اپنے قائد کی کھائیگلہ آمد پر بھرپور عوامی قوت کے مظاہرے کا عزم مصمم ارادہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ آزاد کشمیر میں نئے شامل ہونے والے عمائدین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقعہ پر سردار امتیاز خان، پی ٹی آئی پونچھ کے صدر سردار اورنگزیب خان، پی ٹی آئی کشمیر یوتھ مہاجرین کے صدر ساجد نثار، عتیق صلابت، سردار نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر دینے کا عزم کیا۔ اس موقعہ پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جلد کھائیگلہ آمد کا عندیہ دیا اور حلقہ کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کرنے سمیت عوامی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے اٹھانے کا عزم کیا۔ انھوں نے نئے آنے والوں کو یقین دلایا کہ آپ کبھی مایوس نہیں ہونگے۔
بیرسٹر سلطان




© Copyright 2019. All right Reserved