بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

ضروری مرمت,پاو ر ہاوس شاریاں پانچ دنوں تک بند رہے گا, ترجمان


ضروری مرمت,پاو ر ہاوس شاریاں پانچ دنوں تک بند رہے گا, ترجمان
ہٹیاں بالا( بیورو رپورٹ) پاور اسٹیشن شاریاں کے ترجمان کے مطابق ضروری مرمتی کے سلسلہ میں پاو ر ہاوس شاریاں پانچ دنوں تک بند رہے گا پاور ہاوس شاریاں سے بجلی کی ترسیل معطل رہے گی کنٹریکٹر انٹیک پر آئنی گیٹ کی تنصیب میں مصروف عمل ہے پاور ہاوس شاریاں کے زمہ داران کے اس فیصلے پر صارفین بجلی طلملا اٹھے غیر مناسب موقع پر بجلی کی بندش کے خلاف عوام علاقہ نیلی تا ریشاں سراپا احتجاج عوام علاقہ نوگراں ، گوہر آباد ، سرائی ، شاریاں ، لمنیاں ، نیل پش، مکنیٹ ، پارسہ ، دودھ پورہ نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے امتحانات آج 15 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں طلباء و طالبات بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں پاور ہاوس شاریاں کے زمہ داران کی ناقص حکمت عملی کے باعث ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل مخدوش ہونے کے امکانات ہیں اس کے علاوہ سرحدی کشیدگی اور غیر معمولی ملکی حالات کے تناظر ہیں عوام ابلاغ عامہ سے محروم ہو کر رہ جائیں گے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرڈ اسٹیشن ہٹیاں بالا سے پاور ہاوس شاریاں کے صارفین کو بجلی کی ترسیل یقینی بنایا جائے وگرنہ عوام علاقہ شاہراہ جہلم ویلی کو بلاک کر کے محکمہ پی ڈی او کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
ترجمان

© Copyright 2019. All right Reserved