بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

وزیر اعظم فاروق حیدر آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کرینگے


وزیر اعظم فاروق حیدر آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کرینگے
بھمبر(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آج لائن آف کنٹرول بھمبر, برنالہ ,سماہنی سیکٹر کا دورہ کریں گے ,وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے وزیر اعظم آزادکشمیر متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہوں گے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور مسائل سننے کے لیئے تحصیل برنالہ,تحصیل سماہنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ عوامی وفود, نمائندگان سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے,وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی وزیراعظم مختلف مقامات پر متاثرین کے امدادی کیمپ کا دورہ کریں گے
دورہ

© Copyright 2019. All right Reserved