ہفتہ‬‮   25   مئی‬‮   2019

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، نوازشریف سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ


دو
سانحہ ماڈل ٹاؤن ، نوازشریف سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ
اسلام آباد احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش کی اجازت دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم کو سابق وزیراعظم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی گئی۔پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال کی جانب سےاسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملزم نامزد ہیں ان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے پنجاب پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، اس دوران نیب نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی اور مؤقف اپنایا کہ نوازشریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
ماڈل ٹاؤن ،تفتیش









© Copyright 2019. All right Reserved