بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

نیلم، پولیو مہم کے نام پر امداد ہڑپ ،محکمہ فوٹو سیشن تک محدود


نیلم، پولیو مہم کے نام پر امداد ہڑپ ،محکمہ فوٹو سیشن تک محدود
ضلع میں تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبھاری مراعات لے رہے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے
نیلم (بیورورپورٹ )محکمہ صحت عامہ نیلم شعبہ ای پی آئی بری طرح ناکام ،پولیو مہم کے نام پر بین الاقوامی اداروں سے آنے والی امداد ہڑپ فوٹو سیشن کی حد تک محدود ضلع میں تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبی17بھاری تنخواہیں مراعات لے رہے ہیں کارکردگی صفر ۔ضلع نیلم کے دور افتادہ دشوار گزار علاقوں میں پولیو مہم نہ پہنچ سکی صرف شاہرائے نیلم کے قرب و جوار فرضی مہم کی جارہی ہے۔نو تعینات ڈی ایچ او کو یر غمال بناکر پولیو مہم کا فرضی افتتاح کروایا جارہا ہے ۔نیلم میں پولیو مہم نام کی کوئی چیز زمین پر نظر نہیں آرہی فوٹو سیشن کر کے ڈونرز کو بلیک میل کیا جاتا ہے فائل ورک میں پولیو قطرے پلائے جارہے ہیں پولیو مہم کے نام پر سالانہ لاکھوں کا بجٹ ہڑپ کیا جارہا ہے ۔ای پی آئی شعبہ میں ایک خاتون سمیت تین اے ڈی تعینات ہیں۔نیلم میں پولیو خسرہ مہم فرضی طور پر چلنے لگی ۔
پولیو مہم

© Copyright 2019. All right Reserved