بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

میرپور، کالعد م تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار


میرپور، کالعد م تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
شہزاد اور شمریز سے اسلحہ اور بارود برآمد، ٹی ٹی پی سے تعلق کا اعتراف کر لیا
میرپور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس میرپور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تخریب کار عناصرکے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔ضلع میرپور میں بھی خفیہ اداروں کے تعاون سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ۔SHOصاحب تھانہ پولیس اسلام گڑھ نے دوران آپریشن دو ملزمان شہزاد احمد ولد محمد نثار محمد شمریز ممتاز ولد ممتا ز خان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے پاس اسلحہ ناجائز اور دھماکہ خیز مواد موجود تھا ۔دوران دریافت ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں کالعدم TTPکا حصہ بھی رہے ہیں ۔ ضلع پولیس میرپور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے دن و رات کوشاں ہے ۔ ضلع میرپور پرامن خطہ ہے یہاں کسی قسم کی ملک دشمن یا خلاف قانون سرگرمی قابل قبول نہ ہو گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔
ملزمان گرفتار

© Copyright 2019. All right Reserved