بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین تنخواہو ں سے محروم


پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین تنخواہو ں سے محروم
گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ،حکومت مسائل حل کرے، ملازمین کی اپیل
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین مشکلات کا شکار۔تنخواہوں میں تاخیر معمول بن گیا ہے دو ،دو ماہ تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے، جس کیو جہ سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ گئی ہے، ادارہ کے جملہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات تا حال حل نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے ملازمین اضطرابی کیفیت کا شکار ہیں، حکومت کی جانب سے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، باقی ملازمین کی طرح نہ ہی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت ہو رہی ہے اور نہ ہی پنشن کی ادا ئیگی کی جا رہی ہے، ادارہ ہذا سے فارغ ہونے والے ملازمین بغیر پنشن اور بغیر گریجویٹی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں،ماضی میں قائم حکومتیں ملازمین کی سالانہ گرانٹ ان ایڈ میں اضافہ کرتی رہی لیکن موجودہ حکومت کی جانب سے گرانڈ ان ایڈ میں کٹوتی کے باعث ترقیاتی ادارہ کے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں ،
ملازمین مشکلات

© Copyright 2019. All right Reserved