بدھ‬‮   20   مارچ‬‮   2019

امریکا، یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے رشوت ستانی کا بازار گرم،ہالی وڈ اسٹارز بھی ملوث

امریکہ میں بھی نظام تعلیم کرپشن کا شکار،17افراد پر مقدمہ قائم کر دیا گیا،اسکینڈل منظر عام پر

امریکا، یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے رشوت ستانی کا بازار گرم،ہالی وڈ اسٹارز بھی ملوث
امریکہ میں بھی نظام تعلیم کرپشن کا شکار،17افراد پر مقدمہ قائم کر دیا گیا،اسکینڈل منظر عام پر
نیویارک(نیوز ایجنسی ) امریکا میں امیر طبقے کے بچوں کو بھاری رشوت لے کر اعلی یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جانے کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا، جس میں ہالی ووڈ اسٹارز اور کمپنیوں کے مالکان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بھی نظام تعلیم کرپشن کا شکار ہے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر طبقے کے بچوں کو رشوت لیکر اعلی یونیورسٹیوں میں داخلے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔اسکینڈل میں معروف فلمی ستاروں ہف مین اور لوری لوفلن سمیت کئی کمپنیوں کے مالکان اور فیشن ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا پچاس سے زائد افراد پر الزام ہیکہ انھوں نے اپنے بچوں کا داخلہ اعلی تعلیمی اداروں مثلا ییل، اسٹینفورڈ، جارج ٹان اور سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی میں اسپورٹس کوچز اور داخلے کا امتحان لینے والوں کو بھاری رشوت دے کر کرایا۔عدالت میں سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ ہف مین کو اگلی سماعت سے پہلے پچیس ملین ڈالر کی ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 4 افراد سمیت یونیورسٹی اسپورٹس اور ٹیسٹنگ سسٹم کے 13 عہدیداروں پر معاونت کرنے پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے مایہ ناز تعلیمی اداروں میں بھی رشوت لے کر داخلے دیئے جانے پر امریکی نظام تعلیم پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
رشت ستانی

© Copyright 2019. All right Reserved