09:21 am
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں48ارب98کروڑ25لاکھ وپے بڑھ گئے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں48ارب98کروڑ25لاکھ وپے بڑھ گئے

09:21 am


کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روز ہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 474.86پوائنٹس کے اضافے سی40884.24پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 70.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں48ارب98کروڑ25لاکھ وپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 20.08فی صدزائد رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور پیر کو جاری رہنے والی مندی کے تلسل میں حصص فروخت کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 40343پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں بڑے سرمایہ کار گروپس ،میوچل فنڈز اور مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پرا ٓئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا جس کے سبب دوران ٹریڈنگ انڈیکس 40954پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اور اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 474.86پوائنٹس کے اضافے سی40884.24پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس275.29پوائنٹس کے اضافے سی18790.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 178.23پوائنٹس کے اضافے سی28493.24پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی246کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ92میں کمی اور12میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں48ارب98کروڑ25لاکھ وپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر76کھرب 97ارب4کروڑ68لاکھ روپے ہوگیا۔ منگل کو14کروڑ60لاکھ91ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت 5کروڑ70لاکھ47ہزار شیئرززائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت54.71روپے کے اضافے سے بڑھ کر966.70روپے اورسیپ یائر فائبرکے حصص 42.35روپے کے اضافے سی748.31روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اورشیزان انٹر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب100روپے اور24روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت2ہزار روپے اورشیزان انٹر کے حصص کی قیمت427روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،ہیسکول پٹرول ،یونٹی فوڈ،کے الیکٹرک ،ڈی جی خان سیمنٹ ،ایونشن، میپل لیف،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاکستان اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔