10:19 am
کیا نریندر مودی نا اہل ہوسکتے ہیں؟

کیا نریندر مودی نا اہل ہوسکتے ہیں؟

10:19 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کے ہیلی کاپٹر سے راز دارانہ انداز میں مشکوک بلیک باکس کی منتقلی نے نیا تنازع کھڑا کر دیا۔اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن
سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔وزیراعظم اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتخابی ریلی میں شرکت کے لئے کرناٹکا پہنچے۔اس موقع پر ان کے ہیلی کاپٹر سے ایک بلیک باکس مشکوک انداز میں کار میں منتقل کیا گیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ معاملے میں ممکنہ انتخابی خلاف ورزی نریندر مودی کی نااہلیت کا سبب بن سکتی ہے