07:30 am
انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی

07:30 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انڈونیشیا میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سلویسی آئی لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کی گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے
کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد اہل علاقہ نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔