01:36 pm
آئی پی ایل میں مسلسل شکست کے بعدکوہلی اورایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

آئی پی ایل میں مسلسل شکست کے بعدکوہلی اورایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

01:36 pm

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) آئی پی ایل میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑگیا۔کنگز الیون پنجاب کے خلاف مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے کی وجہ سے ان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا،
یہ ان کا رواں ایڈیشن میں پہلا سلو اوور ریٹ ہے، اگر مزید کسی میچ میں ان کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کرپائی تو پھر انھیں 24 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے۔ رواں سیزن میں ان سے قبل اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی اسی جرم میں لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں۔