09:35 am
نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بارے سرفراز احمد نے کیا کہا؟جانئے

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بارے سرفراز احمد نے کیا کہا؟جانئے

09:35 am

لاہور (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اس حملے میں بال بال بچے تو مسجد میں داخل ہونے لگے تو فائرنگ شروع ہوگئی اور کھلاڑی فائرنگ کی آواز سن کر نیچے جھک گئے اور محفوظ رہتے ہوئے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ناصرف اس حملے کی شدید مذمت کی ہے بلکہ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے محفوظ رہنے پر تشکر نظر آئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”نیوزی لینڈ کی مساجد میں حملوں کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے اور میری دعائیں شہداءاور ان کے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔ عبادت گاہ میں حملہ انسانیت کی ہار ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بالکل محفوظ ہے۔“