01:51 pm
پی ایس ایل کی انتظامیہ کی ایسی سنگین غلطی کہ اب اختتامی میچ میں انہیں ایسا کام کرنا پڑے گا

پی ایس ایل کی انتظامیہ کی ایسی سنگین غلطی کہ اب اختتامی میچ میں انہیں ایسا کام کرنا پڑے گا

01:51 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)رواں سال جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز ہوا تو اسے فوری ہی تنازعے کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جب گلوکاروں نے ماضی کے کامیاب گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارم کیا تو گلوکار زوہیب حسن نے بغیر اجازت لیے استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔لیکن اب پی ایس ایل انتظامیہ اور گلوکار زوہیب حسن نے تمام اختلافات دور کرتے ہوئے
پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے۔زوہیب حسن نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں ان کی بہن اور ان کا کامیاب گانا ’دوستی‘ پرفارم کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس تقریب کے دوران ’ڈسکو دیوانے‘ کے ساتھ ان کی بہن گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ رواں سال 14 فروری کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسٹیج پر ’ڈسکو دیوانے‘ گایا تھا۔انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گلوکار زوہیب حسن نے فیس بک پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔زوہیب حسن نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل ایونٹ جیسی انتطامیہ نے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی۔یاد رہے کہ ’ڈسکو دیوانے‘ میوزک ایلبم 1980 میں ریلیز کیا گیا تھا۔اگرچہ اس ایلبم کے دیگر گانے بھی معروف ہوئے تھے، تاہم ’ڈسکو دیوانے‘ گانے نے دنیا بھر اور خصوصی طور پر جنوبی ایشیا میں دھوم مچادی تھی۔نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے اسی گانے کو بھارتی موسیقاروں نے بھی کاپی کیا اور اس کے ریمیک بنائے