08:34 am
پریانکا چوپڑا بھی جنسی ہراسانی کا شکار،اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئرکی گئی تصویر نے ہلچل مچادی

پریانکا چوپڑا بھی جنسی ہراسانی کا شکار،اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئرکی گئی تصویر نے ہلچل مچادی

08:34 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں جنسی ہراساں کرنے کی کہانیوں کے بعد می ٹو مہم میں متعدد شوبز شخصیات کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انکشافات نے سب کو حیران کردیا ہے۔امریکہ میں ہونے والے ویمن ان ولڈ سمٹ کانفرنس کے دوران پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا
'خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں'۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصویر بھی شیئر کی ۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہمیں تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی۔