04:37 pm
ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ سینیٹ سے بڑی خوشخبری

ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ سینیٹ سے بڑی خوشخبری

04:37 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فی صد اضافے کی سفارش کردی ہے۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سیگریٹ ٹیر ون پر 30 روپے فی پیک اور ٹیر ٹو پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کردی ہے۔ کمیٹی نے تمباکو کی فصل کو ٹیکس سے استشنیٰ دینے 
کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مجموعی طور پر 60 سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ سینیٹ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دےکر قومی اسمبلی بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے کل 135 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔