10:16 am
تبدیلی سرکار میں تبدیلی کے نئے نئے سپیل،آئی جی کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو عہدے سے ہٹا نے کی تیا ریا ں

تبدیلی سرکار میں تبدیلی کے نئے نئے سپیل،آئی جی کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو عہدے سے ہٹا نے کی تیا ریا ں

10:16 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) تبدیلی سرکار میں تبدیلی کے نئے نئے سپیل،آئی جی کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ۔نئے چیف سیکرٹری کے لئے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان ۔
وفاقی سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا ۔اور ڈاکٹر اعجاز منیر دوڑ میں شامل ہیں ۔ تینوں نام وزیراعظم کو منظوری کیلئے بجھوادئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے یوسف نسیم کھوکھر سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، یوسف نسیم کھوکھر کو ناقص کارکردگی پر تبدیل کیا جارہا ہے ۔