06:47 am
چین نے پا کستان میں ایسا کام کر نے کی پیشکش کر دی کہ وزیر اعظم عمران خان خو شی سے جھوم اٹھے

چین نے پا کستان میں ایسا کام کر نے کی پیشکش کر دی کہ وزیر اعظم عمران خان خو شی سے جھوم اٹھے

06:47 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی جس میں چائنہ سلک روڈگروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنہ سلک روڈ لمیٹڈکے چیئرمین یان لیجن کی ملاقات ہوئی،
ملاقات میں چائنہ سلک روڈ گروپ کا وزیراعظم کے کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چائنہ سلک روڈگروپ نے پاکستان میں کم لاگت والے تیارشدہ مکانات کے ڈھانچوںکا پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔وزیراعظم نے چینی کمپنی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ حکومت ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیداکررہی ہے۔ سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔