06:27 am
جعلی اکاؤنٹس کیس میں کچھ دیر بعد کیا ہو نے والا ہے

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کچھ دیر بعد کیا ہو نے والا ہے

06:27 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گی،سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ساتھ احتساب عدالت پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری دوسری مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،اس سے پہلے آصف زرداری 8 اپریل کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔