04:01 pm
اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ۔۔بڑے عرب ملک میں اندوہناک سانحہ

اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ۔۔بڑے عرب ملک میں اندوہناک سانحہ

04:01 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ۔۔بڑے عرب ملک میں اندوہناک سانحہ ۔۔ پاکستانیوں کی اتنی بڑی تعداد جاں بحق کہ ملک بھر میں لوگ آبدیدہ ہو گئے ۔۔۔متحدہ عرب امارات میں کے شہر العین میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 6پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متوفین میں 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
آتشزدگی کا یہ واقعہ العین کے علاقے ذخیر میں واقع اس خاندان کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 23سالہ عمر فاروق، اس کا 27سالہ بڑا بھائی خرم، ان کا 50سالہ باپ فاروق اور ان کا رشتہ دار علی حیدر شامل تھے۔ مرنے والے دیگر دوافراد خیال افدال اور عید نواز ان کے دوست تھے اور انہی کے ساتھ مقیم تھے۔ حادثے کے وقت اپارٹمنٹ میں 50سالہ محمد رحیم بھی موجود تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ محمد رحیم، فاروق کا رشتہ دار تھا اور دبئی سے انہیں ملنے آیا تھا۔ خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رحیم نے بتایا کہ ”جب آگ لگی تو میں بھاگ کر باتھ روم میں گیا اور اس کی ایلومینیم سے بنی چھت توڑ کر باہر نکل جانے میں کامیاب ہو گیا۔ میں نے اپنے ساتھ عمر کو بھی باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ دھوئیں کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر گیا اور میں اسے اٹھا کر چھت سے باہر نہیں نکال سکتا تھا۔“ محمد رحیم نے بتایا کہ ”عمر، خرم، خیال اور عید ایک کمرے میں سو رہے تھے جبکہ میں فاروق اور علی کے ساتھ دوسرے کمرے میں تھا۔ آگ کی تپش کی وجہ سے میری آنکھ کھلی اور جب تک مجھے حادثے کا احساس ہوا، آگ پوری طرح پھیل چکی تھی۔“ رپورٹ کے مطابق عمر اور خرم ایک فرنیچر سٹور پر کام کرتے تھے اور ان دونوں کی 6ماہ قبل ہی پاکستان میں شادی ہوئی تھی۔عمر فرنیچر سٹور کی العین میں واقع برانچ پر کام کرتا تھا جبکہ خرم عجمان برانچ میں تھا اور ہفتے کی چھٹی پر اپنے والد اور بھائیوں کے پاس آیا تھا۔