06:51 am
پاکستانی بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں ۔۔۔صرف 8ڈالر میںویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جان کرآپ خوش ہوجائینگے

پاکستانی بے روزگار نوجوان تیاری کرلیں ۔۔۔صرف 8ڈالر میںویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں ؟ جان کرآپ خوش ہوجائینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے جس کے تحت برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے جبکہ 55 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا۔وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی تھی
جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔