11:48 am
صبر و ہمت ، جرات و وسیع القلبی اور حکمت سے ہی لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں

صبر و ہمت ، جرات و وسیع القلبی اور حکمت سے ہی لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں

11:48 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )صبر و ہمت ، جرات و وسیع القلبی اور حکمت سے ہی لوگوں کے دل جیتے جاسکتے ہیں ، محبت و احترام کے ذریعے لوگو ںکو عدل و انصاف کے نظام کے قیام کی جدوجہد میں شریک کروایا جائے ، وہی تبدیلی بہترین اور دیر پا ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوںو دماغوں کو جیت کر برپا کی جائے ، جماعت اسلامی وقتی نعرو ں یا ادنی مفادات کے گرد لوگوں کو جمع نہیں کرتی بلکہ اس شعور ی انقلاب کی جدوجہد کرتی ہے جو نبی آرخر الزمان ؐنے انسانوں کے دلوں کو مسخر کرکے برپا کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر سردار سجاد انور خان نے یونین کونسل جنڈالہ اور یونین کونسل ٹائیں کے جماعت اسلامی کے ذمہ داران و اراکین و امید واران کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی حقیقی راہ قرآن و سنت کے نظام کی بالادستی میں ہے ادا راہ میں مسلسل صبر و حکمت سے جدوجہد آپ کی سیرت سے عیاں ہے ، لوگوں کو باور کروانا ہوگا کہ آج ہم جن انفرادی و اجتماعی مسائل کا شکار ہیں ان سے
نکلنے کی واحد اور پائیدا رراہ عالانہ نظام کی بالادستی میں ہے ۔انہو ںنے کہا کہ جماعت اسلامی واحد تحریک ہے جو علاقائی ، فروعی ، لسانی ، وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقیقی امت کی سربلندی کی جدوجہد کررہی ہے ۔ ہماری بقاء ، سالمیت ، عزت و قار تبھی ممکن ہے جب بحیثیت مسلمان ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ اقامت دین کی جدوجہدمیں اپنی صلاحیتوں کو کھپا دیں ، سردار سجاد انور خان نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطہ میں دور رس تبدیلی کیلئے وثیرن 2030کے مطابق موثر جدوجہد کررہی ہے ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کا ممبر بن کر اس عز م کا پختہ اظہار کررہی ہے کہ مستقبل اسلامی نظام کی بالادستی کا ہے ۔عوام روائتی سیاسی جماعتوں ، جھوٹے وعدوں او ربوگس اعلانات سے عاجز آچکے ہیں ۔ اجتماعات سے امیر یونین کونسل جنڈالہ ڈاکٹر ریاض عباسی ، امیر یونین کونسل ٹائیں سردار شوکت حسین ، چنگیز خان ، عبدالرحیم خان اور دیگر نے خطاب کیا