10:37 am
 جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات گزشتہ روزشروع

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات گزشتہ روزشروع

10:37 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات گزشتہ روز پونچھ سمیت پورئے آزاد کشمیر میں شروع ہو گئے ہیں، سردار محمد جاوید صادق خان کو بطور ناظم امتحان ایس ایس سی امتحانی
مرکز حسین شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے ، انہوں نے امتحانی مرکز میں حاضر ہو کر امتحانی عمل کو جاری کر دیا ہے، سردار محمد جاوید صادق خان کی بطور ناظم امتحانات تعیناتی پر راولاکوٹ کے علمی وادبی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے چیئر پرسن بورڈ اور کنڑولر امتحانات سکول کا شکریہ ادا کیا۔