06:48 am
افریقی شخص 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ نکل آیا

افریقی شخص 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ نکل آیا

06:48 am

جوہانسبرگ (نیو زڈیسک) جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے کے مصداق جنوبی افریقہ کا ٹور آپریٹر 45 فٹ لمبی وہیل کے منہ سے زندہ نکل آیا، وہیل کے منہ میں انہوں نے کم از کم دو منٹ گزارے۔تفصیلات کے مطابق رینر شمف نامی شخص سمندر میں پورٹ الزبتھ ہاربر پر سارڈین
نامی مچھلیوں کے تیزی سے حرکت کرنے کا منظر فلما رہا تھا کہ اچانک ایک طویل الجثہ وہیل اسے نگل گئی۔51سالہ رینر شمف کے مطابق وہ اور ان کے دو ساتھی پانی میں ہی تھے جب وہیل انہیں سالم نگل گئی تھی اور دو منٹ کے بعد اس نے انہیں باہر اگل دیا۔