05:23 pm
تعلیم ترقی کی کنجی،70برس بعدبھی جی بی میں میڈیکل کالج نہ بن سکا،ولی الرحمن

تعلیم ترقی کی کنجی،70برس بعدبھی جی بی میں میڈیکل کالج نہ بن سکا،ولی الرحمن

05:23 pm

گلگت( بیورورپورٹ) جی بی ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جوتل سب ڈویژن دنیور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں نادار طلبہ و طالبات میں مفت بستہ، کتابیں اور وردی تقسیم کی گئیں جبکہ ہونہار طلباو طالبات کو نقد انعامات دینے کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ولی الرحمن حامی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تعمیرو ترقی کا سفر طے نہیں کرسکتا ہے
جب تک اس میں تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں ہوں۔ بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں 70سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نہ ہی میڈیکل کالج بن سکا ہے اور نہ ہی انجینئرنگ یونیورسٹی بنی ہے جس کی وجہ سے ہمارے طلبہ و طالبات کو تعلیمی مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ جوتل گورنمنٹ سکول میں وسائل کا فقدان افسوسناک ہے صوبائی حکومت کو جلد از جلد اس سکول میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔اس موقع پر ایجوکیشنل کمیٹی جوتل کے چیئرمین حاجی دولت شاہ ، شیخ حسین علی ، خادم ، امیر حیدر، عقیلہ خاتون، کوثر و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے جی بی ایجوکیشنل سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سکول کے طلباء و طالبات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بستہ، کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی ہیں۔ تقریب سے جی بی ایجوکیشنل سوسائٹی کے سینئر نائب صدر علی عظمت بوگر، ایڈوکیٹ توصیف اور محمد دین نے بھی خطاب کیا۔