11:21 am
ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دور

ڈپٹی کمشنر سکردو کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دور

11:21 am

سکردو ( اوصاف نیوز)ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کا اچانک دورہ کیا جہاں پر اُنہوں ڈاکٹروں کی حاضری کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ مریضوں سے ملاقات اوروہاں پر جو لوگ موجود تھے اُن سے اُن کے مسئلے مسائل 
 
کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ڈیوٹی پر موجودجو ڈاکٹرز تھے اُن کی مختلف وارڈز اور OPDمیں جاکے حاضری چیک کی اور تمام ڈاکٹر ڈیوٹی شیڈول کے مطابق اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود پائے گئے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرسکردو نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں سے بھی ملاقات کی اور اُن کو وہاں پر فراہم کی جانے والی سروسز تھی اُن کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے دوران مریضوں کا کہنا تھا کہ اُن کو یہاں پر بہتر سہولیات مہیا کی جارہی ہے اور اُن کو کسی قسم کی مسئلے کا سامنا نہیں ہے البتہ چند مریضوں کا یہ کہنا تھا کہ تمام دوائیاں ہسپتال میں موجود نہیں ہے اور اُنہیں دوائیاں باہر سے لے کے جانا پڑتی ہے جس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سکردو کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہناتھا کہ ایسی تمام ادویات کی ہسپتال میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سکردونے مختلف وارڈز کے معائنے کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ، ایکسرے اور دیگر سروسز کا بھی دورہ کیا اوراُنہوں نے اپنے دوروں کے دوران ان تمام سروسز کو تسلی بخش قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے اپنے دورہ کے دوران ہسپتال میں زیر تعمیر ٹرامہ سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر اُنہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ ٹھکیدارکام کو غیر ضروری طور پر ڈیلے کر رہا ہے میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے جس میں تیز ی لانے کی ضرورت ہے اور اس معاملے پر ڈپٹی کمشنر سکردو کا کہناتھا کہ وہ اگلے دو روز میں محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر اور ٹھکیدار کے ساتھ دوبارہ ہسپتال کا دورہ کریں گے اور اُن کو ایک ڈیٹ لائن دی جائے گی جس پر اس بلڈنگ کی تعمیر کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔