11:13 am
 پی ٹی آئی کاجی بی میں وجود ہی نہیں ، عطیع بیگ

پی ٹی آئی کاجی بی میں وجود ہی نہیں ، عطیع بیگ

گلگت (اوصاف نیوز) ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میان عطیع اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کاجی بی میں وجود ہی نہیں ہیں اپنے موجودگی کا احساس دلانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے اوپر صرف میڈیا میں کیچڑاچھالنے
میں سرگرم عمل ہیں ایسے چلے ہوئے کارتوس پچھلے دو مہینوں سے صدارت کے حصول کے لئے اسلام آباد میں مستقل ڈھیرے جمائے عمران خان سے ملاقات کی امید میں پی ایم ہاوس کے باہر للچاتی نظروں سے دیکھ رہے ہیں لیکن اب تک ان دو مہینوں کے دورانیے میں عمران خان تو کیا ان کے پی آر او تک رسائی نہ ہوسکی جبکہ جی بی میں پی ٹی آئی چار دھڑوں می تقسیم ہے ایسے دھڑوں کے نام نہاد نمائندے وزیر اعلیٰ کے خلاف اخباری بیان بازی کررہے ہیں حالانکہ وزیر اعلیٰ جی بی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے۔ بدامنی ماحول کو پرامن بنایا ہے تعلیم صحت اور ڈویلپمنٹ میں مثالی کام کیاہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے ایسے سیاسی بیروزگار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔