08:35 am
سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

08:35 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 1286 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 130 روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 70 ہزار 850 اور فی 10 گرام
سونے کی قیمت گھٹ کر 60 ہزار 872 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی