06:24 pm
مسلم لیگ (ن) چودھری پرویز الٰہی کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

مسلم لیگ (ن) چودھری پرویز الٰہی کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی

06:24 pm

لاہور(آئی اےن پی) ارکان پنجاب اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافے پر اظہار تشکر کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارکان اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا شکر گزار ہے ،مہنگائی کے تناسب سے ارکان کی تنخواہیں انتہائی غیر مناسب تھیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ باقی صوبوں کی نسبت ابھی بھی سب سے کم ہے، سب سے غریب صوبے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں چار لاکھ سے زائد ہیں، یہ ایوان ارکان کے تنخواہوں میں اضافے کا کریڈٹ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو دیتا ہے جن کی خصوصی کاوش سے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں سندھ اور کے پی کے اسمبلی کے قریب تر کی گئی ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مطالبہ ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں کے بل پر فی الفور دستخط کریں تاکہ اس بل کو مکمل ایکٹ کا درجہ مل سکے۔