06:18 pm
پاکستان اور بھارت کے مابین طویل کشیدگی کے بعد آخر کار عوام نے سکھ کا سانس لے لیا

پاکستان اور بھارت کے مابین طویل کشیدگی کے بعد آخر کار عوام نے سکھ کا سانس لے لیا

چکوٹھی(آئی اےن پی )کشیدگی میں کمی ایل او سی کے گیٹ کھل گئے تیتری نوٹ چکاں داباغ کراسنگ پوائنٹ سے انٹرا کشمیر تجارت بحال ستر مال بردار ٹرک آر پار پہنچ گئے سرینگر مظفرآباد تجارت آٹھویں روز بھی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے بعد بدھ کے روز راولاکوٹ،پونچھ تجارت معطل کر دی گئی تھی جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول پر امن ہوتے ہی تیتری نوٹ چکاں داغ سے انٹرا کشمیر تجارت بحال کر دی گئی
جس کے بعد آزاد کشمیر سے 35ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور 35ٹرک آزاد کشمیر آگئے دوسری طرف سرینگر مظفرآباد تجارت آٹھویں روز بھی معطل رہی مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے مطابق ایل او سی کو ملانے والے امن برج کی مرمتی کا کام مکمل ہونے تک سرینگر مظفرآباد تجارت معطل رہے گی سرحد پار کے تاجروں کے مطابق آئندہ ہفتے بھی سرینگر مظفرآباد تجارت بحال ہونے کے امکانات کم ہیں دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی بازار مےں معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہےں سرحدی علاقوں مےں مےٹرک کے امتحانات شروع ہو گئے ہےں جمعہ کے روز طلباءو طالبات نے اپنے اپنے تعلےمی مراکز مےں امتحانات دےے البتہ گذشتہ بےس روز سے انٹر نےٹ کی بندش سے طلباءو طالبات سمےت عام لوگ شدےد پرےشانی کا شکار ہےں اےک طالب علم کے والد جاوےد اکبر مغل کا کہنا ہے کہ طلباءو طالبات کو انٹر نےٹ کے زرےعے امتحانات کی تےاری کرنا پڑتی ہے انٹر نےٹ کی گذشتہ بےس روز سے بندش کے باعث بچے تےاری نہےں کر پا رہے ہےں اور ان کا مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے وفاقی حکومت اور ذمہ دار ادارے اس معاملہ کا نوٹس لےتے ہوئے گذشتہ بےس روز سے بند کی گئی انٹر نےٹ کی سروس کی بحالی کے احکامات جاری کرےں تانکہ بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ پائے اور عام لوگوں کی بھی مشکلات کم ہوں