10:45 am
 سردار فتع محمد کریلوی مرحوم کے اس کشمیری قوم پر بہت ہی احسانات ہیں ، خورشید قادری

سردار فتع محمد کریلوی مرحوم کے اس کشمیری قوم پر بہت ہی احسانات ہیں ، خورشید قادری

کوٹلی (وقا ئع نگار )مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری خورشید احمد قادری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار فتع محمد کریلوی مرحوم کے اس کشمیری قوم پر بہت ہی احسانات ہیں انھوں نے مشکل ترین حالات میں تحریک آزادی کشمیر کی لڑائی لڑی اور آج ہم آزادی کی
سانسیں لے رہے ہیںسردار فتع محمد کریلوی کی برسی کوئی سیاسی برسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک کشمیری لیڈر کی برسی ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کرنی چائیںانشااللہ اتوار کے روز سردار فتع محمد کریلوی مرحوم کے ہزاروں چاہنے والے ضلع کونسل کوٹلی کے ہال میں آئے گے جہاں پر وہ اس عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرے گے اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان ریاست کے عوام سے ایک تاریخی خطاب بھی کرے گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ہم آزادکشمیر کے عوام سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں برسی کے اس پروگرام میں شرکت کرے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ان تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو کے کارناموں کے بارے میں معلومات مل سکے کہ ان لوگوں کن مشکل حالات میں آزادی حاصل کی تھی